صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ تکنیکی کمپنی کی اہم اور حساس معلومات ہیک

ہیکروں کے ایک گروہ نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ سے وابستہ ایک خصوصی تکنیکی کمپنی کی اہم اور حساس معلومات کو ہیک کر لیا گیا۔
فاران: حنظلہ ہیکر گروہ نے ایکس پیج پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی اپیلیٹک کمپنی سے متعلق اطلاعات حاصل کرلی گئیں ۔ اسرائیل کی یہ کمپنی اسرائیل کی فوجی صنعتوں کے حساس نوری و الیکٹرانیک سسٹم تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کے مستقل گاہکوں میں رافائل، البیت، الیسرا کمپنی شامل ہیں ۔ ہیکروں کے اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے انجینئروں کو چاہئے کہ ان کے تشخص کا پردہ چاک ہونے سے پہلے اس کمپنی کو ترک کردیں۔
فلسطین میں انصاف کے لئے سرگرم گمنام ہیکروں نے بھی منگل کو اعلان کیا تھا کہ صیہونی وزارت جنگ کے کمپیوٹر ہیک کر لئے ہیں اور اہم دستاویزات تک دسترسی حاصل ہو چکی ہے جنھیں انٹرنیٹ پر جاری کر دیا ہے۔
سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے مختلف صیہونی اداروں پر بارہا سائبر حملے ہوئے ہیں اور ان کی خفیہ دستاویزات حاصل کی جا چکی ہیں۔