صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید
فاران: موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی نابلس کے علاقے زواتا میں حملہ کرکے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان احمد محمد خلیفہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا ہے۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی نابلس کے علاقے زواتا میں حملہ کیا تو فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوئی۔
علاقے میں صیہونی فوج کے اسنائپر نے فلسطینی نوجوان کے سر پر گولی مار کر اسے شہید کر دیا۔
رواں سال میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 224 ہوگئی ہے۔
مغربی کنارے میں بھی سادہ لباس میں ملبوس صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے اغوا کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، بدھ کے دن صیہونی فوج کے سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے ایک فلسطینی نوجوان کو اغوا کر لیا۔
تبصرہ کریں