صیہونی ٹولے کا شام پر پھر حملہ، متعدد جاں بحق و زخمی
فاران: شامی نیوز ایجنسی سانا نے ایک شامی فوجی ذریعے سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج صبح 6:30 بجے صیہونی دشمن نے بانیاس کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے الوسطیٰ اور الساحلیہ کے علاقوں پر میزائلوں سے حملہ کیا جن میں سے اکثر میزائلوں کو شامی ایئرڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق کچھ میزائل زمین تک پہنچنے میں کامیاب بھی رہے جس کے باعث چار شامی فوجیوں کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔













تبصرہ کریں