طوباس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں زخمی کمانڈر شہید
غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی مزاحمتی کمانڈر سیف ابو داؤس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔
فاران: غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں قابض فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی مزاحمتی کمانڈر سیف ابو داؤس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا۔
مزاحمتی کمانڈر سیف ابو داؤد آج پیر کے روز فجر کے وقت شمالی مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں شہید ہوگیا۔ ابو سیف گذشتہ ہفتے کو گاڑی پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوگئے تھے۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید ابو داؤس طوباس میں بٹالین کے کمانڈروں میں سے ایک تھے اور قابض اسرائیلی فوج ان کے تعاقب میں تھی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔
آج صبح طوباس اور شمالی اردن وادی میں مزاحمتی کمیٹیز نے شہید “ابو داؤس” کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے فلسطینی علاقوں میں عام ہڑتال کی کال دی ہے۔
حالیہ ہفتوں طوباس گورنری میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مزاحمتی کارکنوں کی گاڑیوں پر بمباری کر کے یا ان پر براہ راست گولیاں چلا کرکئی قتل کئے گئے ہیں۔
تبصرہ کریں