عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اسرائیلی جرائم میں اضافے کا سبب

انسانی حقوق گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں منگل کے روز تین فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے  ماورائے عدالت قتل اور عالمی برادری کی  مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قرار دیا۔

فاران: فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف قتل کے جرائم کو ماورائے عدالت قرار دیتے ہوئے جرائم کا سلسلہ روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

منگل کے روز ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم’ PCHR‘ نے قابض کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کو دوبارہ شروع کرنے کی شدید مذمت کی اسے  “اسرائیل کی اعلان کردہ سرکاری پالیسی کا حصہ قرار دیا جس کے تحت اب تک اسرائیلی دشمن سیکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے۔

انسانی حقوق گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں منگل کے روز تین فلسطینیوں کی ٹارگٹ کلنگ میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے  ماورائے عدالت قتل اور عالمی برادری کی  مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قرار دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کھلے عام بین الاقوامی قوانین کو پامال کر رہا ہے جب کہ عالمی برادری اس پر مجرمانہ خاموشی کی مرتکب ہو کر اسرائیلی ریاست کے جرائم کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

خیال رہےکہ کل منگل کو شام تین بجے اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔