عراق نے ایک بار پھر اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا
فاران: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے عراقی خبر رساں ایجنسی کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم وزارت خارجہ کے موقف کی تجدید کرتے ہیں جیسا کہ یہ پہلے سےطے تھا فلسطینی کاز کے لیے عراق کے مضبوط اور دوٹوک حمایت پر مبنی مؤقف اور اس کے نفاذ کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ عراق فلسطینی عوام کے مکمل جائز حقوق اورآئینی حقوق کی حمایت جاری رکھے گا اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے سے متعلق موقف پر قائم رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کا موقف فلسطینی کاز اور فلسطینی عوام کے مکمل جائز حقوق کے نفاذ کے ساتھ مضبوط اور حمایت پرمبنی ہے اور یہ کہ عراق اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیر خارجہ فواد حسین نے منامہ ڈائیلاگ کانفرنس میں تمام بین الاقوامی فورمزمیں ہوتا ہے۔ عراق فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور اسرائیل کو تسلین نہ کرنے سے متعلق موقف کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا آؤٹ لیٹ کی طرف سے جو کچھ رپورٹ کیا گیا وہ بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے۔
تبصرہ کریں