غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہری شہید
مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے جمعرات کو علی الصبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
فاران: مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے طوباس میں الفارعہ کیمپ پر دھاوا بولتے ہوئے جمعرات کو علی الصبح قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ الفارع کیمپ سے تعلق رکھنے والا فلسطینی شہری 42 سالہ سفیان جواد عبدالجواد سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔
عبدالجواد کو شدید زخمی حالت میں طوباس سے ترکی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ ہی دیر بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
قابض فوج نے نصف شب کو کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی بلڈوزروں نے دراندازی کے علاقے میں توڑپھوڑ کی اور پانی کی لائنیں کاٹ دیں۔
قابض فوج نے کچھ گھروں پر چھاپے بھی مارے اور الفارعہ کیمپ کے اندر کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔
مزاحمتی کارکنوں نے کیمپ میں موجود دھماکہ خیز آلات سے قابض فوج کو نشانہ بنایا۔
مزاحمت کاروں نے ایک فوجی بلڈوزر اور ایک “بوز نمر”ماڈل کی فوجی گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا۔
تبصرہ کریں