غرب اردن میدان جنگ میں بدل گیا، اسرائیلی تشدد سے 83 فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ بیتا میں جبل صبیح پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران انہوں نے چار صحافیوں پر حملہ کیا۔

فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں نابلس اور قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کل جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ مہم شروع کی جس میں تشدد کے استعمال سے کم سے کم 83 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں طبی عملے کا ایک رضا کار اور ایک صحافی بھی شامل ہے۔

بیتا میں جبل صبیح اور نابلس کے مشرق میں واقع بیت دجن گاؤں میں نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران صحافیوں اور طبی عملے کے اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہو گئے۔ یہ تشدد اس وقت کیا گیا جب نابلس گورنری میں فلسطینی اراضی پر آبادکاری چوکیوں کے مسلسل قیام کے خلاف احتجاج شروع کیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ بیتا میں جبل صبیح پر اسرائیلی فوج کے ساتھ تصادم کے دوران انہوں نے چار صحافیوں پر حملہ کیا۔ تشدد سے عصام الرماوی، عبداللہ البحش، محمود فوزی اور رنین صوفتا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان پر آنسو گیس اور صوتی بم برسانے کے نتیجے میں پندرہ شہری دم گھٹنے کے علاوہ ربڑ کی دھاتی گولیوں سے تین شہری زخمی بھی ہوئے۔

ہلال احمرنے کہا کہ بیت دجن گاؤں میں 37 شہریوں کے علاوہ تین صحافی، دم گھٹنے سے اور طبی امدادی عملے کے دو پیرامیڈیکس، اور آٹھ دیگر شہری زخمی ہوگئے۔