غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حماد کو گذشتہ روز بغیر کوئی وجہ بتائے اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی، جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔

فاران: مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کی مشرقی میونسپلٹی سلواد میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان محمد عبدللہ حماد ہفتے کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ حماد کو گذشتہ روز بغیر کوئی وجہ بتائے اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار دی، جس سے وہ زخمی ہو کر گر پڑا۔ اسرائیلی فوجی اسے زخمی حالت میں اٹھا کر لے گئے اور آج اس کے اہل خانہ کو حماد کے شہید ہونے کی اطلاع دی گئی۔

شہید حماد کا ایک اور بھائی احمد حماد ان دنوں اسرائیلی قید میں ہے۔