غرب اردن میں ایک ہی روز میں اسرائیلی فوج پر فائرنگ کے 5 واقعات
فاران: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں کی جانب سے نابلس اور جنین شہروں میں قابض افواج کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ہی دن میں پانچ فائرنگ کے حملے کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ رات مزاحمتی جنگجوؤں نے نابلس کے جنوب میں جبل صبیح پر واقع “اویتار” بستی کی چوکی کی طرف فائرنگ کی گئی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا گیا جس میں چوکی کو نشانہ بناتے ہوئے گولیاں چلنے کی آواز سنی گئی۔
کل شام، رہائشیوں نے نابلس کے مشرق میں ایلون موریہ اور ایتمار کی بستیوں کے درمیان ایک اسرائیلی فوجی پوائنٹ پر فائرنگ کی اطلاع دی۔
قابض افواج نے دعویٰ کیا کہ ان کے فوجیوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انہوں نے اس کارروائی کے مرتکب افراد کی تلاش کی۔
شمالی مغربی کنارے میں مزاحمتی جنگجوؤں نے جنین کے بیر الباشا گاؤں کے البراج کے علاقے میں بھی قابض فوج پر فائرنگ کی گئی۔
بیر الباشا گاؤں ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں قابض فوجی فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔
مغربی کنارے کے مزاحمت کاروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد کے نزدیک دوتان چوکی کے قریب میں قابض فوج کے ایک فوجی ٹاور کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
تبصرہ کریں