غرب اردن: یہودی شرپسندوں کی فلسطینیوں کی جان و مال پر حملوں میں شدت
فاران: کل ہفتے کے روز یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی جان و مال پرحملے کیے۔
غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے فوج کی فول پروف کی سیکیورٹی میں فلسطینیوں کی زرعی املاک، زیتون کے باغات پر حملے کیے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی الشاعر خاندان کو زیتون کی شجر کاری سے روک دیا۔
سلفیت میں یہودی آباد کاروں نے زیتون کے80 درخت کاٹ ڈالے۔ یہ درخت مشرقی سلفیت میں یاسوس گاؤں میں کاٹے گئے۔ یہ باغات عمر ، باسم، سامر، راشد مصلح، محمد رشید مصلح اور یحییٰ ربحی عبدالرزاق کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔
مقامی شہری سامر مصلح نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے اس کے زیتون کے باغ میں گھس کر وہاں پر80 پودے تلف کردیے۔
تبصرہ کریں