غزہ اور خان یونس شہروں میں قتل عام، 18 فلسطینی شہید
قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فاران: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ مقامات پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔ سومواراور منگل کی درمیانی شب غزہ کے مغرب میں واقع الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر وحشانہ حملہ کیا جب کہ دوسرا قتل عام جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔
قابض فوج کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں النمساوی کالونی کے پڑوس میں ایک انٹرنیٹ پوائنٹ پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
اس بربریت میں شہید ہونے والے متعدد فلسطینیوں کے جسد خاکی ناصر ہسپتال منتقل کیے گئے جن میں سے کچھ کی شناخت موسیٰ عبدالرحمن محمد الریاطی، حسام محمود ابو خلیفہ، توفیق عصام الخالدی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں الشاطی کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں 9 شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔
ساحل سمندر پر واقع کیمپ کے شہداء میں طلال حسونہ، خلیل مطر، ابو حسام الحدیدی، اکرم الحاسی، مصباح الذیفی، تمار العباسی،اس کا بچہ محمد ابو عودہ اور ایک نامعلوم شامل ہیں۔
تبصرہ کریں