غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 34 فلسطینی شہید، 62 زخمی

اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 سالوں کے دوران 4 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فاران: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 سالوں کے دوران 4 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 4 خاندانوں کا اجتماعی قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے 43 شہداء کی تصددیق کی گئی 62 زخمیوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔

گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 33,729 شہید اور 76,371 زخمی ہوئے ہیں۔