غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 100 معصوم فلسطینی شہید اور زخمی
قابض اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے مزید خلاف تین اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
فاران: قابض اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے مزید خلاف تین اجتماعی قتل عام کا ارتکاب کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز ایک پریس رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 شہداء اور زخمیوں کے لائے جانے کی تصدیق کی۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں 33 شہری شہید اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40,819 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 94,291 مختلف زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔
تبصرہ کریں