غزہ میں مزید 16 اجتماعی قتل عام، 117 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 16 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں 117 شہید اور 152 زخمی ہوئے ہیں۔

فاران: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں 16 خاندانوں کا قتل عام کیا ہے جس میں 117 شہید اور 152 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 28,064 اور زخمیوں کی 67,611 ہو گئی ہے۔

ہزاروں متاثرین ملبے تلے اور سڑکوں پر دبے ہوئے ہیں اور قابض فوج ان تک امدادی کارکنوں کو پہنچنے سے روک رہا ہے۔