غزہ میں کشت وخون بند نہ ہوسکا، مزید 20 فلسطینی شہید،76 زخمی

وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت میں اب تک 41,226 فلسطینی شہید اور 95,413 زخمی ہوئے ہیں۔
فاران: فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید تین اجتماعی قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید اور 76 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ گذشتہ برس سات اکتوبر سے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت میں اب تک 41,226 فلسطینی شہید اور 95,413 زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
خیال رہے کہ گذشتہ سات اکتوبر سے “اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں دسیوں ہزار معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔
ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔