غزہ میں 24 گھنٹوں میں مزید 193 فلسطینی شہید، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہزار

وزارت صحت نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ "گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30,228 شہید فلسطینی شہید اور 71,377 زخمی ہو چکے ہیں"۔

فاران: غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے “غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 16 قتل عام کیے جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 193 فلسطینی شہید اور 920 زخمی ہوئے۔”

وزارت صحت نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ “گذشتہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 30,228 شہید فلسطینی شہید اور 71,377 زخمی ہو چکے ہیں”۔

وزارت صحت کے مطابق ملبے کے نیچے اب بھی متعدد زخمی اور شہید دبے ہوئے ہیں جب کہ سڑکوں پر موجود زخمیوں کو اٹھانے کے لیے امدادی کارکنوں اور طبی عملے کو جانے کی اجازت نہیں۔