غزہ: نصیرات کیمپ میں گھر پر اسرائیلی بمباری میں 11 افراد شہید

غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے ایک نئے قتل عام میں پیر کی شام 11 شہری شہید ہو گئے۔

فاران: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصیرات کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے کیے گئے ایک نئے قتل عام میں پیر کی شام 11 شہری شہید ہو گئے۔

نامہ نگارنے اطلاع دی ہے کہ النصیرات کیمپ میں الزہور اسٹریٹ پر “حمد” خاندان کے ایک گھر کو قابض فوج نے بمباری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو الاقصیٰ شہداء ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

قبل ازیں فلسطینی میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچنے والے شہداء اور زخمیوں کی تعداد 320 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 296 شہداء اور زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔