غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 81 خواتین بچے شہید ،223 زخمی
فاران: اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر تازہ بربریت کے دوران مزید 81 فلسطینیوں کو شہید اور 223 کو زخمی کردیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاب فوج نے 8 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں مزید 81 شہری شہید اور 223 زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار 984 ہو گئی۔
وزارت صحت نے مزید کہا کہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد متاثرین موجود ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔
انہوں نے غزہ کی جنگ میں شہید اور لاپتہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دیے گئےلنک کے ذریعے رجسٹریشن کر کے اپنا ڈیٹا مکمل کریں، تاکہ تمام ڈیٹا وزارت صحت کے ریکارڈ کے ذریعے مکمل کیا جا سکے۔
تبصرہ کریں