غزہ پر دہشتگرد صیہونیوں کے حملے جاری، مزید 11 فلسطینی شہید
غزہ کے علاقے خان یونس پر صیہونی فوج کے تازہ ہوائی حملے میں گيارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
فاران: نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یہ گیارہ فلسطینی خان یونس کے الخزاعہ علاقے میں ایک گھر پر صیہونی فوج کے ہوائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت نے خان یونس کے المواصی علاقے پر بمباری کی تھی کہ جس کے نتیجے میں چالیس فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہےکہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جارح صیہونی فوج نے چار مختلف مقامات پر جارحانہ حملے کئے جس میں چونسٹھ افراد شہید اور ایک سو چار زخمی ہوگئے۔ فلسطین کی امدادی ٹیمیں، شہداء کی لاشوں کو ملبے تلے سے نکالنے میں کوشاں ہیں۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق سات اکتوبر دوہزار تیئیس سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک اکتالیس ہزار چوراسی افراد شہید اور پنجانوے ہزار سے زيادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی صیہونی آباد کاروں نے بھی مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔فلسطین کے سرکاری اداروں کے مطابق مغربی کنارے میں چھ سو چورانوے فلسطینی شہید اور تقریباً پانچ ہزار سات سو افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
تبصرہ کریں