غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف غرب اردن میں احتجاجی مظاہرے

غرب اردن میں ہونےوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکا نے غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ہے۔

فاران: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعہ کی شام سے جاری اسرائیلی بمباری کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

غرب اردن میں ہونےوالے احتجاجی مظاہروں میں شرکا نے غزہ کی پٹی پر صہیونی دشمن کی ننگی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی ہے۔

غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں المنار گول چکر میں سیکڑوں فلسطینیوں نے قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی کے خلاف نعرے بازی کی۔

ادھر الخلیل شہر میں بھی فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر “ہم سب غزہ ہیں.. ہم سب مزاحمت ہیں،” “مزاحمت آزادی کا راستہ ہے” اور “آزادی کا راستہ غزہ سے شروع ہوتا ہے” کے نعرے درج تھے۔عوامی مزاحمتی قوتوں اور نوجوانوں کی ریلیوں میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پرمتعدد مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اورساٹھ سےزاید فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔