غزہ کی پٹی کے قلب میں شہید سلیمانی کی تصویر کے ساتھ پریڈ+ ویڈیو کلیپ
فاران: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے پیر کو اپنے قیام کی 54ویں سالگرہ منائی۔
خبر رساں ذرائع نے ایک ویڈیو میں اطلاع دی ہے کہ عوامی محاذ کی افواج نے غزہ میں محاذ کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر شہید حاج قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ مارچ کیا۔
اس سے پہلے محاذ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ماہر الطاہر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کے قتل کے حوالے سے کہا تھا: “امریکہ کی اپنے مقاصد کے حصول میں شکست کے بعد کمانڈر قاسم سلیمانی عالمی سمبل بن چکے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا: “شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے قتل سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے ہیں۔”
خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز عوامی محاذ کے حامیوں اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں نے محاذ کے قیام کی برسی کے موقع پر پیدل مارچ کیا۔
مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی دوڑ کے خلاف نعرے درج تھے۔
پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین، دوسری سب سے بڑی فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) گیارہ دسمبر 1967 کو “جارج حبش” کی بالادستی کی قیادت میں قائم کی گئی تھی ، جس کا مقصد فلسطین کو صیہونی حکومت سے آزادی دلانا تھا۔
تبصرہ کریں