غزہ کے گرد و پیش میں اسرائیل نے قابض فوج کی نفری بڑھا دی

خبر رساں ادارے  صفا کے مطابق  غزہ کے گرد و نواح میں قابض فوجیوں کے ہائی الرٹ میں ایک دن کا مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس توسیع کی وجہ سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔

فاران:  قابض اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز زیر محاصرہ شہر غزہ کے ارد گرد فوجی نفری بڑھاتے ہوئے چوتھے روز بھی عملا ہائی الرٹ کی پوزیشن قائم رکھی۔ غزہ کے سرحدی اور ساحلی علاقے میں اس طرح کی ہائی الرٹ پوزیشن مسلسل چار دن سے جاری ہے۔

خبر رساں ادارے  صفا کے مطابق  غزہ کے گرد و نواح میں قابض فوجیوں کے ہائی الرٹ میں ایک دن کا مزید اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اس توسیع کی وجہ سکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینا تھا۔ اسی سلسلے میں ساحلی علاقے میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگانے کے علاوہ غزہ کے نزدیک سے گذرنا بھی روک دیا تھا۔

جمعرات کے روز ٖ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے غزہ کے جنوب میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اسرائیلی حکام کے ساتھ مشاورت کی۔ وزارت خارجہ کے دفتر نے اس موقع پر کہا ہے کہ حکام کے ساتھ اس امر پر اتفاق ہوا ہے کہ آج ایک بار پھر مشاورت ہوگی۔