فلسطینیوں کے حق خود اردایت سے متعلق ’یواین‘ کی نئی قرارداد کا خیرمقدم
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی بیرون ملک قیادت کے رکن ہشام قاسم نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت سے منظور کی گئی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
قاسم نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا یہ قرارداد حالیہ دنوں میں سابقہ قراردادوں کا تسلسل ہے۔ یہ قرارداد فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی تصدیق اور اس حوالے سے عالمی برادری کی حمایت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ متفقہ کے قریب ایک طرح سے حمایت کا فیصد بین الاقوامی برادری میں بڑھتے ہوئے یقین کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہماری قوم کے حق خودارادیت کے فیصلے پر عمل درآمد لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محض قرارداد منظور کر لینا کافی نہیں بلکہ ان قراردادوں پران کی روح کے مطابق عمل درآمد ضروری ہے۔ گذشتہ کئی دھائیوں سے فلسطینی قوم کے حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت میں قراردادیں منظور کی گئیں مگران پرعمل درآمد نہیں ہو سکا۔
حماس رہ نما نے کہا کہ اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کے خلاف مسلسل جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔ سات دھائیوں کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف دشمن کے جرائم پر اس کا محاسبہ کیا جائے۔













تبصرہ کریں