فلسطینی راہنما: امریکہ اور عالمی صہیونیت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ، یمنی عوام پر غلبہ نہ پا سکے
فاران تجزیاتی ویب سائٹ: یمن کے مظلوم عوام پر عربی-مغربی-عبرانی جارحیت میں شدت آنے پر “یمن کے خلاف جارحیت کے پہلؤوں کا جائزہ” کے زیر عنوان ایک بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا۔
فلسطین کے اسلامی فورموں کی کونسل کے راہنما “شیخ نمر زغموت” اس سیمینار کے تیسرے مقرر تھے جنہوں نے سورہ حج کی آیت 29 کا حوالہ دیا جہاں اللہ کا ارشاد ہے: “أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ؛ جن سے لڑائی کی جاتی ہے انہیں اجازت دیدی گئی ہے کیونکہ ان پر ظلم کیا گیا ہے اور بے شک اللہ ان کی مدد کرنے پر قادر ہے”۔
انھوں نے کہا: خدائے متعال اس امت کو تنہا نہیں چھوڑا کرتا جو ظلم کے مقابلے میں استقامت کرتے ہیں اور ان پر ظلم کرنے والوں کو معاف نہیں کیا کرتا اور فتح قطعی طور پر مظوموں کے قدم چوم لے گی۔
یمن کے ثابت قدر لوگ – جو امریکہ، عالمی صہیونیت، اسرائیلی یہودیوں اور بعض عربوں کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑے ہیں، اور اپنے وطن اور عقیدے کا دفاع کررہے ہیں، – قابل قدر و تحسین ہیں یہ قوم کسی سے نہیں ڈرتی، ہم اس امر پر پرعزم ہیں، کہ کسی صورت میں بھی امریکیوں اور عالمی صہیونیت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ان کے دباؤ کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔
یمنی عوام دشمن کے سامنے جھک جاتے تو یقینا اس قدر ظلم و ستم کا نشانہ نہ بنتے لیکن انھوں نے صبر و استقامت سے کام لیا اور اللہ صابرین کو اجر دینے والا ہے۔
شیخ زغموت نے کہا: اگر یمنی عوام چاہتے تو استکبار کی پیروی کرتے تو جنگ اختتام پذیر ہوتی، لیکن انھوں نے استقامت سے کام لیا اور حریت و آزادی کو ترجیح دی اور جو کچھ ان کے پاس تھا اسے کو مقدم رکھا اور مقدس سمجھا؛ اور اسی بنا پر یمنیوں نے اپنے لئے سعادت اور عزت مندی خرید لی اور اسی عنوان سے مشہور ہوئے۔
فلسطین کے اس سنی عالم دین نے مزید کہا: یمن کے بزرگوار لوگوں نے شدیدترین صعوبتوں اور مشکلات و مسائل سے گذرنے کے باوجود بھی، فلسطینی کاز کو نہیں بھولا اور وہ فلسطینی عوام کے حق میں جو مظآہرے کر رہے ہیں، وہ اس عظیم قوم کے باطنی ایمان کی نشانی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج نیابتی (پراکسی) ملیشیائیں اور استعماری ممالک دیکھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ یمن پر سات سالہ جارحیت کے بعد، یمنی عوام پر ان کے ڈھائے ہوئے مظالم نے انہیں کن کن نقصانات اور مسائل سے دوچار کیا ہے؛ لہٰذا اگر ان کو ذرہ برابر عقل ہو تو ان مظالم و جرائم سے پشیمان ہو جائیں گے۔
شیخ زغموت نے کہا: امریکہ اورعالمی صہیونیت اپنے تمام وسائل اور امکانات کے باوجود بھی یمنی عوام پر غلبہ اور تسلط جمانے کی اپنی کوششوں میں ناکام رہے ہیں۔
فلسطین کے اسلامی فورموں کی کونسل کے سربراہ نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ یمنی عوام کو کامیاب کرے، اور خدا اس امر پر قادر ہے، اور فلسطین کو فلسطینی عوام کے دامن میں پلٹا دے اور ہمارے عوام کی فتح و عزت عنایت فرمائے۔ آمین
تبصرہ کریں