فلسطینی قیدیوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کر دیا

فلسطینی قیدیوں کا کہنا ہے کہ مطالبات کے پورا ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہيں ہوتے تب تک ان کی بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ فلسطینی اسیروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک صیہونی پولیس اہلکاروں کے ظالمانہ اقدامات جاری رہیں گے وہ بھی تب تک اپنے مظاہروں اور بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

شہاب نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق فلسطینی اسیروں کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسیروں کا مطالبہ ہے کہ صیہونی پولیس اہلکاروں کی مارپیٹ اور ایذا رسانی کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور صیہونی حکام کو فلسطینی اسیروں کے مطالبات پر توجہ دینی چاہئیے۔

فلسطینی میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ صیہونی جیلوں میں فلسطینی اسیروں کی صورتحال حال قابل رحم ہے اور وہ بہت ہی بحرانی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہيں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے کی صیہونی پولیس اہلکاروں نے نفحہ جیل کی ایک سیل پر حملہ کر دیا تھا اور قیدیوں کو مارا پیٹا تھا اور 40 قیدیوں کو نامعلوم جگہ منتقل کر دیا تھا۔