فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کے خلاف بھرپور تیاری کرلی

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ غزہ کی مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں

فاران: فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی قوتوں نے باور کرایا ہے کہ مزاحمتی قوتوں نے قابض دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے اور اس کی بار بار جارحیت کو روکنے کے لیے بھرپور طریقے سے تیار کرلی ہے۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ غزہ کی مزاحمتی قوتیں قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ہم غزہ میں کسی بھی قسم کی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔

قدس پریس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتیں جن میں سر فہرست القسام بریگیڈ ہے نے فلسطینی قوم اور دنیا کے زندہ و آزاد ضمیر انسانوں کے نام اپنی مشقوں کے دوران یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم سلب کیے گئے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ رواں سال مئی میں قابض دشمن نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی اور اس موقعے پر مزاحمتی طاقتوں نے معرکہ فرقان کے ذریعے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242