فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوج کے نگرانی ٹاور کو آگ لگا دی
فاران: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں حالیہ دنوں میں صیہونی جیلوں سے آزاد ہونے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اریحا، قدس، الخلیل، رام اللہ اور قلقیلیہ میں صیہونی فوج اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر ہے۔ اریحا میں فلسطینی مزاحمتی فورسز نے صیہونیوں پر فائرنگ کر دی جب کہ القدس بریگیڈ نے اریحا میں صیہونی فوج سے جھڑپ کی خبر دی ہے۔
اُدھر الخلیل سے بھی اطلاعات ہیں کہ فلسطینی جوانوں نے العروب کیمپ میں صیہونی فوج کی ایک چوکی کو نذر آتش کر دیا۔
تبصرہ کریں