فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی، 2 صیہونی زخمی
فاران: عبری زبان میڈیا کے مطابق، قدس کے قدیمی محلے میں ایک فلسطینی نوجوان کے حملے میں دو صیہونی فوجیوں زخمی ہو گئے۔ صیہونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، ہلکے ہتھیار سے کئے گئے اس حملے میں ایک فوجی کا پیر اور دوسرے کا سر زخمی ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے فورا ہی حملہ کرنے والے پر فائرنگ کر اسے شہید کر دیا۔
صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں بار بار ہو رہی شہادت پسندانہ کارراوئیوں کے پیش نظر اپنی سکورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے، فلسطین کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کئے ہیں۔
یہ واقعہ ایسی حالت میں رونما ہوا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ منصوبے کے تحت آئے دن اسکی فورسز فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملے کر کے دہشتگردانہ اقدامات کرتی ہیں جن میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہوتے ہیں جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔
بے لگام صیہونیوں کی بڑھتی درندگی سے عاجز آ چکے فلسطینی نوجوان اسکے سد باب کے لئے ہر ممکن راستہ اپناتے ہیں اور اپنے وطن، اپنے کنبے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کی راہ میں اپنی جان کو بھی جوکھم میں ڈالنے سے دریغ نہیں کرتے۔
تبصرہ کریں