فلسطین میں المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی تدفین
فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے اریحا میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 8 شہریوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تمام افراد کو جنوبی نابلس میں عقربا کے مقام پر سپرد خاک کیا گیا ہے۔
رپوٹ کے مطابق ٹریفک حادثے کے بعد تمام زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں گذشتہ روز فوت ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی نماز جنازہ میں سرکردہ شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ادھر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے بعد اریحا میں ٹریفک حادثے میں فوت ہونے والے شہریوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں 60 ہزار فلسطینی نمازیوں نے شرکت کی۔
تبصرہ کریں