فوجی مشق کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک

جنوبی فلسطین میں معمول کی مشق کے دوران ایک صیہونی فوجی کے مارے جانے کی خبر ملی ہے۔

فاران: ھاب نیوز نے عبری میڈیا کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ معمول کی مشق کے دوران ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا ہے اور اس کے بعد فوجی مشق کو تحقیقات مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی فوج ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ایک طرف اس کی فوجی چھاؤنیوں سے اسلحہ کی چوری ہو رہی ہے تو دوسری طرف ریزرو فوج، ائیر فورس کے اہلکار ہڑتالیں کر رہے ہیں۔
دوسری جانب لبنان سرحد پر حزب اللہ نے صیہونی فوج کو مسلسل دباؤ میں رکھ کر ان کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔