قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کی مسجد کو نذر آتش کر دیا
فاران نیوز ایجنسی کے مطابق، قابض صہیونی فوج فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کے اندر موجود قیمتی سامان؛ مسجد کا منبر دینی کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
ادھر جنین میں قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے جنین میں ترسلہ کے مقام پر دھاوا بولا اور وہاں پر موجود مسجد کو آگ لگا دی۔ مسجد کے اندرونی حصے میں لگنے والی آگ نے مسجد کی قالینوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس موقعے پر مسجد میں نمازی بھی موجود تھے۔ آتش زدگی کے باعث فلسطینی نمازیوں کو وہاں سے باہر نکلنا پڑا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد کو جمعہ کی نماز کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ قابض فوج نے طاقت کا استعمال کرکے فلسطینیوں کو وہاں پر جامع مسجد بنانے سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
تبصرہ کریں