قومی اصولوں پرحماس کے ساتھ مل کرکام کرنے کے خواہاں ہیں:اسلامی جہاد
فاران: فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے کہا کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ حماس نے اپنے قیام کے بعد سے قابض دشمن کے خلاف قومی مزاحمت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور قربانیاں پیش کی ہیں۔
اسلامی جہاد نے منگل کو “حماس” کے 34 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ حماس نے “تمام سٹیشنوں پر نمایاں موجودگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے توسیعی اور کھلے میدانوں میں مستقل پوزیشن برقرار رکھی۔ صیہونی قبضے کے خلاف جدوجہد، پورے فلسطین کی آزادی تک جہاد اور مزاحمت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
اسلامی جہاد نے “حماس” تحریک اور تمام فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ساتھ “شراکت داری اور اتحاد” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد اصولوں کے تحفظ، اپنے لوگوں، سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع، صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے اور دشمن کے خلاف مسلح گوریلا کارروائیوں میں مل کر کام کریں گے۔
اسلامی جہاد نے حماس اور تمام فلسطینی قوتوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے، اتحاد کے حصول اور قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کے لیے تمام قومی توانائیاں بروئے کار لانے، مقدس مقامات کے دفاع کے لیے مل کر جدو جہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تبصرہ کریں