مجھے ایران سے جان کا خطرہ ہے میری سکیورٹی سخت کردی جائے: نیتن یاہو

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ مجھے ایران سے جان کا خطرہ ہے اس لئے میری سکیورٹی سخت کردی جائے۔

فاران: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاهو نے جس نے اپنے دور حکومت میں ایران کے کئی سیاستدانوں کو قتل کرنے کا فرمان جاری کیا تھا کل رات صیہونی وزیراعظم نفتالی بینٹ سے اپنے اور اپنے اہلخانہ کی سکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی۔

اقتدار سے علیحدگی کے تقریاب 6 ماہ گذرنے کے بعد اگلے ہفتے سے اس کی اور اس کے اہلخانہ کو دی جانے والی سکیورٹی واپس لی جائے گی۔ تاہم اس نے دعوی کیا کہ اسے اور اس کے اہلخانہ کی جان کو خطرہ ہے اور اندرونی یا بیرونی طور پر اسے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس کے خلاف دہشتگردانہ حملہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران یا اسرائیل کے دیگر دشمن ممالک اسے یا اس کے اہلخانہ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنیامین نیتن یاهو نے اپنے اقتدار کے دوران ایران کے ایٹمی سیاستدان محسن فخری زادہ کے قتل کا حکم دیا تھا اس کے علاوہ اس نے حماس اور حزب اللہ کے کئی رہنماوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کے بھی احکامات جاری کئے تھے۔