یہودیوں سے اظہار محبت؛

محمد بن زاید کے بعد اردگان کی بھی یہودی صدر کو تعزیت

ترک صدر نے اس سے پہلے بھی اسرائیلی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے "مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لئے ترک-اسرائیل تعلقات کی اہمیت" پر زور دیا تھا۔

 فاران تجزیاتی ویب سائٹ: ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردگان [جنہیں کچھ لوگ جذبات میں آکر خالد بن ولید کا لقب دے رہے تھے] نے بھی اسحاق ہرزوگ کی ماں کی موت پر ٹیلی فون کر کے اسے تعزیتی پیغام دیا ہے۔
ترک ایوان صدر نے جمعرات کے دن رات گئے اعلان کیا کہ صدر رجب طیب اردگان نے اپنے صہیونی ہم منصب اسحاق ہرزوگ کو تعزیت پیش کی ہے۔
ترک ایوان صدر کے مطابق اردگان نے فون کال کرکے یہودی ریاست کے سربراہ اسحاق ہرزوگ کی ماں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ترک ویب سائٹ اسلام اینالیسس نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ اس ٹیلی فون کال کا مقصد ترک-اسرائیل دوستانہ تعلقات دوبارہ معمول پر لانا تھا۔
یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وكالة أنباء الإمارات = وام) نے جمعرات 14 جنوری 2022ع‍ کو اطلاع دی تھی کہ ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید [ایم بی زیڈ] نے اسحاق ہرزوگ کی ماں کے انتقال پر صہیونی ریاست کے سربراہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بیان ہؤا ہے کہ “ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے بدھ کے روز اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ کی ماں کی موت پر، اس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے؛ عزت مآب شیخ محمد نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے اسحاق ہرزوگ، اس کے اہل خانہ اور “اسرائیلی عوام!” سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر نے اس سے پہلے بھی اسرائیلی صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے “مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کے لئے ترک-اسرائیل تعلقات کی اہمیت” پر زور دیا تھا۔
ہرزوگ کے ساتھ گذشتہ رابطے میں ترک صدر نے کہا تھا کہ “انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات فروغ پا رہے ہیں، اور ترکی اور یہودی ریاست کے درمیان دوطرفہ تعلقات علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے حیاتی اہمیت رکھتے ہیں”۔
اردگان نے کہا تھا کہ مسئلہ فلسطین پر تل ابیب اور انقرہ کے درمیان اختلافات کے باوجود معیشت، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
اللہ کا فرمان:
لَتَجِدَنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا
You find Jews and pagans the worst enemies of the believers.
تم ضرور بضرور یہودیوں اور مشرکوں کو مؤمنوں کا بدترین دشمن پاؤ گے۔
تو جو دوست ہؤا ان کا! فیصلہ آپ کیجئے۔