مراکشی قوم اسرائیل سے نارملائزیشن معاہدوں سے بری الذمہ ہے: ویحمان

یہ معاہدہ ایک ایسےوقت میں کیا گیا ہے جب قابض ریاست فلسطینیوں کے خلاف ننگا ناچ رہی ہے۔ جنگ، فوج اور نسل پرست پولیس اور فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام کے بعد قتل عام کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔

فاران: مراکش کمیشن فار فرنٹنگ نارملائزیشن کے سربراہ احمد ویحمان نے “صیہونی دخول کا سونامی اور جامع صہیونیت کے حصول اور مراکش کو نسل پرستانہ قابض ریاست کے قریب لانے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مراکشی حکومت کی طرف سے نام نہاد “مسودہ قانون کو معمول پر لانے اور شراکت داری کے معاہدے کی توثیق کے لیے پیش کرنے کی شدید مذمت کی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ویحمان نے زور دے کر کہا کہ یہ قدم مراکش کے وقار کی صریح توہین ہے اور فلسطینی عوام کے تئیں مراکش کی تمام ذمہ داریوں اور ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے ایک دھچکا ہے۔ یہ معاہدہ ایک ایسےوقت میں کیا گیا ہے جب قابض ریاست فلسطینیوں کے خلاف ننگا ناچ رہی ہے۔ جنگ، فوج اور نسل پرست پولیس اور فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام کے بعد قتل عام کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔

عوام تمام معاہدوں بری ہیں

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مراکش کے عوام ان تمام معاہدوں میں بے قصور ہیں جو ان کے ملک اور قابض طاقت کے درمیان ہوتے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اسے ایک اسکینڈل قرار دیاجانا چاہیے کیونکہ یہ فلسطینی عوام کے تئیں مراکش کی تمام ذمہ داریوں پر ضرب لگاتے ہیں۔

نام نہاد مسودہ قانون کو معمول پر لانے اور شراکت داری کے معاہدے اور صیہونی قابض ریاست کے ساتھ نام نہاد اقتصادی اور تجارتی تعاون کی توثیق کی مذمت کی۔

ویحمان نے کہا کہ مراکش نے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر آنے سے متعلق کسی بھی چیز کی توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کی توثیق کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد معاہدوں کی توثیق کرنے والا پارلیمنٹ کے ایوانوں میں سے ایک ہے اور ان معاہدوں کی توثیق دوسرے ایوان میں نہیں کی گئی ہے۔ یہ نام نہاد ایڈوائزرزی کونسل ہے۔ اگرچہ یہ توقع کی جاتی ہے کہ جو پہلی کونسل میں ہوا وہی دوسری کونسل میں بھی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم کہتے ہیں جسے دو کونسلز کہا جاتا ہے کیونکہ مراکشی عوام کی اکثریت بہت سی سیاسی جماعتیں، بہت سی یونینیں اور سول سوسائٹی کی بہت سی انجمنیں ان اداروں کو چیلنج کرتی ہیں جو گزشتہ 8 ستمبر کو ہونے والے آخری انتخابات سے نکلے تھے وہ باطل ہیں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے پاس نہ تو قانونی حیثیت ہے اور نہ ہی مقبولیت۔یہ حکومت اور اس کا سربرا دونوں عوام کی طرف سے مسترد شدہ ہیں۔ یہ صدر مراکش کے باشندوں پر استعماری طاقتوں اور صہیونی لابی کے دباؤ کے ذریعے مسلط کیے گئے ہیں خاص طور پر عوام پر صیہونی دراندازی اور تسلط کو معمول پر لانے کے لیے لائے گئے ہیں۔