مزاحمت فلسطین میں اچھی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے: اسلامی جہاد

النخالہ نے اس بات پر زور دیا کہ "ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اسرائی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں فلسطینی قوتوں کو اس مہم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

فاران: فلسطین میں “اسلامی جہاد” تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے فلسطین کے اندر اچھی کامیابیاں ریکارڈ کی ہیں۔ اسرائیل اب ہر طرف سے محاصرہ میں ہے اور اپنی کمزوری کی آواز اٹھا رہا ہے۔

النخالہ نے بدھ کے روز ایران کی اسلامی شوریٰ کونسل کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے حالات اچھے ہیں اور مزاحمتی دھڑے اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

النخالہ نے اس بات پر زور دیا کہ “ایسے وقت میں جب کچھ ممالک اسرائی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کررہے ہیں فلسطینی قوتوں کو اس مہم کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔

دوسری طرف قالیباف نے کہا کہ تجربات نے جہاد کے جذبے کو ترک نہ کرنے کی ضرورت کو ثابت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “جہاد اور جدوجہد ہی فتح کا واحد راستہ ہے۔