مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور دفاع کے لیے فلسطینیوں کوآزادی دی جائے:مشعل
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے تحفظ کی خاطر اپنے منصوبوں، پروگراموں اور کوششوں کی بلند ترین سطح تک چیلنج کی حد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک ہمارے فلسطینی عوام […]
فاران: اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اس کے تحفظ کی خاطر اپنے منصوبوں، پروگراموں اور کوششوں کی بلند ترین سطح تک چیلنج کی حد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اندرون اور بیرون ملک ہمارے فلسطینی عوام ،ہمارے عرب بھائیوں اور مسلم امہ کے ساتھ ساتھ زندہ ضمیرانسانیت کو قبلہ اول کے دفاع کے لیے متحرک کیا جائے۔
مشعل نے کہا کہ صیہونی دشمن اپنے آخری دور اور آخری برسوں مں جی رہا ہے۔ ہم نے اسے گذشتہ رمضان میں دیکھا۔ دشمن مسجد اقصیٰ پر اپنی لڑائی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اندر سے اسرائیلی ریاست کھوکھلی ہوچکی ہے۔ بار بار کے انتخابات اور تنازعات صہیونی ریاست کے وجود کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ یہ خطرہ آنے والے مہینوں میں دوگنا ہو سکتا ہے۔
فلسطین اسکالرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چوتھے بین الاقوامی اسکالرز فورم کے عنوان سے “مسجد اقصیٰ کی آتش زدگی‘‘ کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں مشعل نے مزید کہا کہ “اس فورم کا انعقاد سرزمینِ مقدس کے لیے کیا گیا ہے۔ غزہ، مزاحمت، مجاہدین اور شہداء کی سرزمین کے لیے یہ اجتماع منعقد ہے۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینی قوم کو مکمل طور پرآزاد چھوڑے۔ فلسطینی قوم قبلہ اول، اسریٰ اور مقام معراج کی خود حفاظت کرسکتے ہیں۔
تبصرہ کریں