مسجد الاقصیٰ پر صیہونی انتہا پسندوں کی پھر یلغار

انتہا پسند صیہونیوں نے غاصب اسرا‏ئیلی فوجیوں کی پشتپناہی میں ایک بار پھر مسجد الاقصیٰ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

فاران: شہاب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہا پسندوں نے آج مسجد الاقصیٰ میں گھس کر اسلام کے خلاف نعرے لگائے اور ہارن بجائے ۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے دشمنانہ اقدامات کے سلسلے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین کے عوام کسی بھی طرح صیہونی حکومت کو مسجد الاقصیٰ کے کسی بھی حصے پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔

فلسطین کی استقامتی تنظیمیں بارہا اپنے اس عزم کا اعادہ کر چکی ہیں کہ فلسطینی عوام غاصبوں کے سامنے تمام میدانوں میں ان کے ہر طرح کے جرائم کا مقابلہ کریں گے اور ان کے خلاف ڈٹ جائیں گے اور مسجد الاقصیٰ و بیت المقدس کے دفاع کے لئے ان کی انگلیاں ہمیشہ بندوقوں کے ٹریگر پر رہیں گی۔

اسی کے ساتھ استقامتی محاذ کے جوانوں نے مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی اور صیہونی جارحیت کا جواب راکٹ حملوں سے دیا ہے۔