مسجد الاقصیٰ کے نمازیوں پر تشدد کی عراق نے کی مذمت

عراق نے مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے ظالمانہ اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔

فاران: سنیچر کے روز سومریہ نیوز چینل کے مطابق، عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے، ”عراق فلسطین کی سرزمین پر رونما ہونے والے واقعات اور فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ “

اس بیان میں عراقی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ عراق اسلامی مقدسات منجملہ مسجد الاقصی کی ہتک حرمت سمیت کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز اقدام کے خلاف ہے۔ عراقی وزارت نے صیہونی حکومت کی طرف سے بنائے جا رہے اس خطرناک ماحول کو قابو میں کرنے کا مطالبہ کیا اور فلسطینی قوم اور اسکے حقوق کی بازیابی کی حمایت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242