مسز ڈاوٹ فائر اور زن نما مردوں کا چربہ

اس فلم کا سب سے زیادہ مضحکہ خیز حصہ، اس کا آخری حصہ ہے، جس میں عورت کا روپ دھارنے والا شخص اپنی سابقہ بیوی تک پہنچنے کے لئے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نہ صرف ٹریفک کے قواعد کو پامال کرتا ہے بلکہ فطرت کے قوانین کو بھی توڑ کر رکھ دیتا ہے۔

فاران؛ دنیا میں ایسی بہت ساری مزاحیہ فلمیں بنی ہیں جن میں مردوں نے بوڑھی عورتوں کا لباس پہنا اور ان کا روپ دھارا ہے۔ کرس کولمبس (Chris Columbus) کی ہدایت کاری میں بننے والی ہالی ووڈ کی فلم مسز ڈاوٹ فائر (Mrs. Doubtfire) نامی فلم بھی ان ہی فلموں میں سے ہے جس میں رابن ولیمز (Robin Williams) نے ایک عورت کا روپ دھار کر اداکاری کی ہے۔ اس فلم کا بالی ووڈی چربہ کمال حسن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “چچی – 420” ہے۔ چچی – 420، درحقیقت ایک مرد ہے جو اپنی بیوی سے الگ ہؤا ہے اور اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گذارنے کے لئے ایک بوڑھی نرس کا روپ دھار لیتی ہے۔

جیسا کہ توقع کی جاتی ہے، ہندی چربے میں سوز و گداز میں کئی گنا مبالغہ آرائی کی گئی ہے، اور اسے مزاحیہ بنانے کے لئے بھی کچھ مکالمے ٹھونس دیئے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کو ہنسانے میں ناکام ہیں۔ اس فلم میں کچھ غلیظ لطیفے اور مکالمات بھی ہیں جو مشرقی ثقافتوں سے دور کا بھی تعلق نہیں رکھتے۔ اس فلم کا سب سے زیادہ مضحکہ خیز حصہ، اس کا آخری حصہ ہے، جس میں عورت کا روپ دھارنے والا شخص اپنی سابقہ بیوی تک پہنچنے کے لئے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر نہ صرف ٹریفک کے قواعد کو پامال کرتا ہے بلکہ فطرت کے قوانین کو بھی توڑ کر رکھ دیتا ہے۔ اس فلم کا نتیجہ ایک فحش کامیڈی ہے جو نہ صرف مزاحیہ نہیں ہے بلکہ بعض اوقات پریشان کن اور ناخوشگوار و ناہنجار بھی ہے۔