مصری سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فرینڈلی فائرنگ، دو فوجی زخمی
فاران: اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ کل جمعرات کو مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔۔
عبرانی ذرائع کے مطابق مصر کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں نے غلطی سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائر کھول دیا۔
عبرانی ذرائع نے بتایا کہ ’کارکال‘ بریگیڈ کے فوجیوں نے ایک فوجی لینڈ کروزر پر فائرنگ کی۔ فوجیوں نے گاڑی پر اس وقت فائر کھولا جب انہیں اسمگلروں کا شبہ ہوا۔
یہ فوجی گاڑی اسرائیلی فوج کی خفیہ یونٹ کے استعمال میں تھی۔ اس میں دو فوجی تھے جو زخمی ہوگئے۔ فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تبصرہ کریں