مغربی کنارے میں ایک ہفتے میں ایک لڑکی شہید، فائرنگ کے 20 واقعات
فاران: مزاحمت کارں نے 9 سے 15 دسمبر 2022 تک اسرائیلی قابض فوج کے خلاف 20 شوٹنگ آپریشنز سمیت 187 مزاحمتی کارروائیاں کیں۔
فلسطینی انفارمیشن سینٹر “معطی” نے 8 دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلز، 58 پتھراؤ کی کارروائیوں، آباد کاروں کے حملوں کے 16 جوابات، 73 محاذ آرائی کے مقامات اور قابض ریاست کی 8 گاڑیوں اور فوجی ساز و سامان کو تباہ کیا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 16 سالہ جنیٰ مجدی زکارنہ سر اور سینے میں گولیاں لگنے سے شہید ہوئیں۔ جنیٰ کو اسرائیلی فوجی نے ایک مکان کی چھت سے اسنائپرسے گولی کا نشانہ بنا کرشہید کیا۔
مزاحمت کاروں نے قابض فوج کے خصوصی دستوں کے مشرقی محلے جنین میں گھسنے کے دوران مزاحمت کی اور دیسی ساختہ بموں اور فائرنگ سے دشمن کا مقابلہ کیا۔
جنین میں شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے مجاھدین کی جنین میں بیادر کے علاقے میں اسرائیلی خصوصی فورس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔
گذشتہ نومبر کی اپنی رپورٹ میں، “معطی” نے قابض فوج کی گولیوں سے 20 شہریوں کی موت اور 428 دیگر کے زخمی ہونے کی تفصیلات بیان کی تھیں۔













تبصرہ کریں