مغربی کنارے میں 226 مزاحمتی کارروائیاں، 8 فلسطینی شہید
فاران: فلسطین انفارمیشن سینٹر’معطی کی طرف سے جاری رپورٹ میں 25-11-2022) سے 1-12-2022 کے دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران 8 فلسطینی شہری شہید جب کہ ایک صہیونی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
معطی نے مزاحمت کی 226 کارروائیوں کی تفصیل جاری کی۔ رام اللہ میں رن اوور حملہ، فائرنگ کے 15 گاڑیوں سے کچلنے جانے کے واقعات سمیت 16 دھماکہ خیز آلات اور پٹرول بم حملے شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں پر سنگ باری کے 83 واقعات ریکارڈ ہوئے۔ یہودی آباد کاروں کے 12 حملوں کو پسپا کیا گیا۔ 73 مقامات پر اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ساتھ تصادم ہوام۔ اس دوران اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی 22 گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی۔
گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشدت گردی کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوئے۔ شہداء میں 26 سالہ محمد ایمن السعدی، نعیم جمال زبیدی اور 26 سالہ محمد توفیق بدرانہ شامل ہیں جنہیں جنین میں شہید کیا گیا۔













تبصرہ کریں