مقبوضہ فلسطین میں فدائی حملے سے ایک صیہونی فوجی زخمی اور ایک فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے ایک فلسطینی کو حملوں کے الزام میں شہید کر دیا ہے۔

فاران: فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، فلسطینی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ بیت المقدس میں ”باب العامود” پر فدائی آپریشن کی خبر دی ہے۔ سما نیوز ایجنسی نے خبر دی ہے کہ یہ کارروائی چاقو سے کی گئی کہ جس کے نتیجے میں ایک صہیونی فوجی زخمی ہوگیا، جواباََ صہیونی فوجیوں نے حملہ آور پر گولی چلا دی۔ عبرانی میڈیا ”کان” نے رپورٹ دی ہے کہ اس کارروائی میں حملہ آور کو شہید کر دیا گیا، لیکن صیہونی فوجی سے متعلق میڈیا کو کسی بھی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد صیہونی حکومت کی پولیس مکمل الرٹ ہوگئی ہے اور اس وقت باب العامود کے علاقے میں صورتحال کافی کشیدہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے چند گھنٹے قبل ”طولکرم” سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان پر گولی چلا دی ہے۔ یاد رہے کہ گولی لگنے کے نتیجے میں شہید ہونے والا فلسطینی جوان غزہ کی پٹی کا رہائشی ہے۔