موساد چیف کے زیر انتظام کمپنی کا امارات میں کام شروع

سائبر کمپنی جو’موساد‘ کے سابق سربراہ کے زیرانتظام ہے متحدہ عرب امارات میں اپنا کام شروع کیا ہے۔

فاران؛ گلوبز اخبار کی رپورٹ کے ’موساد‘ کے سابق سربراہ تمیر پاردو کی سربراہی میں ایکس ایم سائبر نے متحدہ عرب امارات میں کام شروع کر دیا ہے۔ تیل اور گیس کے بنیادی ڈھانچے اور مالیاتی اداروں کی حفاظت کے لیے تیار کردہ سائبر پروگرام فروخت کر رہی ہے۔

اخبار نے نشاندہی کی کہ اسرائیلی کمپنی نے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور “اسرائیل” کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے “ابراہیم معاہدوں” کے تناظر میں دبئی کی “سپائرسلوشنز” کمپنی کے ساتھ تعاون کے معاہدے پردستخط کیے جو کہ ہندوستانی ماہرین کا گروپ دیگر اسرائیلی سائبر کمپنیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

اخبار نے مزید کہا کہ ’’ایکس ایم سائبر ‘‘اسرائیلی سرکاری کمپنی ’’ رافیل ‘‘ کی جانب سے قائم کردہ کمپنیوں کے ایک کمپلیکس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو کہ خلیج میں گیس کے شعبے میں کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پربھی کام کر رہی ہے۔