نابلس میں آباد کاروں کے حملے میں چار فلسطینی زخمی

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کے حملے میں چار نوجوان زخمی ہو گئے۔

فاران: کل جمعرات کوفلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آباد کاروں کے حملے میں متعدد شہری زخمی ہوئے جب کہ قابض فوج نے بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام پر دھاوا بول دیا۔

نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کے حملے میں چار نوجوان زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں چار نوجوان اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ حوارہ قصبے میں سلمان الفارسی گول چکر کے قریب سے گزر رہے تھے۔

زخمیوں میں سے تین کو حوارہ کے ابن سینا ایمرجنسی سنٹر میں علاج کے لیے لے جایا گیا، اور چوتھے کو فیلڈ میں علاج کیا گیا۔

آباد کاروں نے سلمان الفارسی گول چکر کے قریب فلسطینیوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا، ان پر پتھراؤ کیا اور ان میں سے کئی کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

القدس میں قابض فوج نے شہر کے شمال میں واقع الرام قصبے کے داخلی راستے پر دھاوا بول دیا جب کہ نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

ذرائع نے عندیہ دیا کہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں پر گیس کے گولے برسائے۔ قابض فوجیوں کو قصبے میں بھاری تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔