نابلس میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں دو فلسطینی شہید، چار زخمی
فاران: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جمعرات کی صبح بلاطہ پناہ گزین میں قابض اسرائیلی فوج کی بربریت میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک بچی سمیت کم سے کم چار زخمی ہوچکے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے بمبار ڈرون کی مدد سے آج صبح نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہ مہاجر کیمپ میں شہریوں کے ایک گروپ پر کم از کم ایک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں سابق قیدی وائل مشت اور احمد الشیخ خلیل نامی نوجوان شہید ہو گئے۔
بمباری اس وقت ہوئی جب قابض فوج نے نصف شب کے بعد نابلس شہر کے مشرقی علاقے پر دھاوا بول دیا اور کئی رہائشی عمارتوں میں گھس کر شہریوں پر فائرنگ کی۔
مزاحمتی کارکنوں نے بلطہ کیمپ کے قرب و جوار میں قابض فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کی اور بموں سے حملے کیے۔
علاقے میں پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئیں، جس دوران قابض فوج نے جوانوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں۔
قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع عمان اسٹریٹ پر دھاوے کے دوران جان بوجھ کر رہائشیوں کی گاڑیوں کو تباہ کیا۔
قابض فوج نے نابلس شہر میں یوسف قبرستان کے قریب ایمبولینسوں کو فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں تک پہنچنےسے روک دیا۔
زخمیوں میں سے ایک تک پہنچنے سے بھی روک دیا۔
قابض فورج نے ایک ایمبولینس کو روک کر اس میں موجود ایک زخمی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر شہریوں نے قابض فوج کی کوشش ناکام بنا دی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تبصرہ کریں