نابلس میں العین کیمپ پراسرائیلی حملےمیں ایک فلسطینی شہید،خاتون زخمی
فاران: صیہونی قابض فوج نےفلسطین کے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے مغرب میں واقع العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس میں ایک مکان کا محاصرہ کر کے اس میں موجود ایک فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ ایک اور کارروائی میں قابض فوج نے ایک خاتون کی گاڑی کو فوجی جیپ سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔ قابض فوج نے العین کیمپ پر کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے نوجوان 23 سالہ محمد عبدالحکیم ندا کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔ وہ نابلس کے العین کیمپ پر قابض فوج کے حملے کے دوران سینے میں براہ راست گولی لگنے سے شدید زخمی ہونےکے بعد ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
فلسطینی ہلال احمر کے عملے نے اطلاع دی کہ چھاپے کے دوران ایک خاتون اس وقت زخمی ہوئی جب اسرائیلی فوجیوں کی ایک گاڑی جان بوجھ کراس کی گاڑی پر چڑھا دی گئی۔
قابض فوج نے نوجوان نور الباسیونی کو اس کے گھر کا محاصرہ کرنے اور اسے ہتھیار ڈالنے کے بعد گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے نابلس میں العین کیمپ پر دھاوا بول دیا اور ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔
فوجی کمک نابلس کے مغرب میں واقع گاؤں دیر شرف کی سمت سے العین کیمپ پہنچی، کیمپ میں البسیونی کے گھر کا محاصرہ کرنے کے بعد قابض فوج نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے نوجوان نور البسیونی کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کا کہا۔
قابض فوج اور مکینوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں جب کہ مزاحمتی کارکنوں نے نابلس کے العین کیمپ میں قابض فوج پر فائرنگ کی۔
تبصرہ کریں