نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ، 72 فلسطینی زخمی

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ غرب اردن کے نابلس شہر کے برقہ قصبے پر چڑھائی کر دی، جسکے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔

فاران: صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ غرب اردن کے نابلس شہر کے برقہ قصبے پر چڑھائی کر دی، جسکے دوران فلسطینیوں سے جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 72 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطین الیوم کے مطابق، منگل کو دوپہر بعد برقہ قصبے کے دروازے پر ہی فلسطینیوں اور صیہونی پلیس میں جھڑپ چھڑ گئی۔ صیہونی پلیس نے منگل کو برقہ قصبے کے دروازے پر مورچہ بندی کرتے ہوئے پشتہ لگایا اور اس طرح غیر قانونی طور پر بساۓ گئے صیہونیوں کے لئے اس قصبے پر چڑھائی کا راستہ ہموار کیا۔

ان دنوں صیہونی، فلسطینی علاقوں سے گزر ر پسح نامی تیوہار منانے کے لئے الخلیل شہر میں واقع مسجد ابراہیمی جاتے ہیں۔

صیہونی حکومت نے پیر کے روز سے مسجد ابراہیمی میں فلسطینیوں کو داخل ہونے سے روک دیا ہے۔